Duration 1:12

پنوعا قل پریس کلب میں ڈی ایس پی موٹروے گھوٹکی خرم عباس شاہ نےپبلک روڈ سیفٹی کےحوالےسےپریس کانفرنس 米国

82 watched
0
3
Published 21 Sep 2021

پنوعا قل پریس کلب میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس گھوٹکی خرم عباس شا ہ نے پبلک روڈ سیفٹی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کر کے زندگی اور سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں ٹریفک قوانین پر ہمیں ہر صورت میں عمل کر نا ہو گا قومی شاہراہ اور موٹر وے پر ٹریفک کے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے کے لئے موٹر وے پولیس 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے سفر کے دورا ن مشکلات کی صورت میں ہماری مددگار لائن 130 پر کال کر کے مدد حا صل کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس ہر قدم پر آپ کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے انہوں نے ڈرائیورحضرات کے لئے بھی خا ص ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قانون کی پاسداری کریں خراب ٹائرز اور گاڑی کی فٹنس خرابی پر ہر گز سفر نہ کریں اپنی نیند پوری کر کے سفر کا آغاز کریں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں انہوں نے نشاندہی کی کہ موٹروے کے ساتھ ساتھ جو حفاظتی خار دار تاریں لگائی گئیں ہیں ا ن کو مقامی افراد کاٹ رہے ہیں خاردار تاروں کے درمیان خلاء پیدا ہونے سے جنگلی جانور موٹر وے پر آجاتے ہیں تو اس سے حادثات میں اضا فہ ہو جاتا ہے یہ خاردار تاریں ہمارے ٹیکسوں سے لگائی گئیں ہیں ان کی حفاظت ہمیں کر نی ہے اگر ہم نے ٹریفک قوانین پر عمل کیا تو ہم اپنی زندگی اور سفر کو بہتر طور پر محفوظ بنا سکتے ہیں اس موقع پر پریس کلب کے صدر عبداللہ چاچڑ،سینئر صحافی شاہد مغل،اکبر ملک،ایاز شیخ،جمیل لنجار،عمران ڈیہو،کامران ڈیہو،آصف مہر و دیگر بھی موجودتھے

Category

Show more

Comments - 1